بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور پروجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی نے انکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔