بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، دوسری وکٹ 24 رنز پر گر گئی

میلبورن(سپورٹس ڈیسک)پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 24 رنز پر گر گئی۔

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری تھی جب مچل اسٹارک نے صائم ایوب کو 1 رن پر پویلین روانہ کیا تھا جبکہ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 24 رنز پر گری۔

عبداللّٰہ شفیق 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کو بھی مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔

پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولروں کیساتھ میدان میں
پاکستانی ٹیم ایک سال بعد ون ڈے انٹر نیشنل کھیل رہی ہے، گرین شرٹس نے کینگروز پر پوری طاقت سے حملہ آور ہونے کے لیے 4 فاسٹ بولروں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ
پہلے ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم
دوسری جانب آسٹریلیا کے 11 کھلاڑیوں میں پیٹ کمنز (کپتان)، جیک فریزر میک گورک، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، آرون ہارڈی، گلین میکسویل، شان ایبٹ، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول میں ہو گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔