بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کھیل کے میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر، محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)کھیل کے میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی، قطر کے شہر دوحہ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلی۔

پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ کو شکست دی۔

بیسٹ آف نائن پر مشتمل فریمز کے فائنل میں محمد آصف نے ایرانی کیوئسٹ کے خلاف 5-3 سے فتح سمیٹی۔

اس سے قبل محمد آصف 2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔