اسلام آباد:وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے محمد آصف کو دوحہ میں انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ ورلڈ سنوکر فیڈریشن (IBSF) چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ محمد آصف نے تیسری مرتبہ بین الاقوامی چیمپئن شپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،محمد آصف کے اہل خانہ اور اسکے کوچ بھی اس فتح پر مبارک کے مستحق ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی چیمپئین شپ جیتنے کیلئے محمد آصف نے شب و روز محنت کی جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں،
پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیل میں میدانوں میں پاکستان کو نام روشن کر رہے ہیں،
حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں،
عالمی مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کو تیاری کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِاعظم کی محمد آصف کو ورلڈ سنوکر فیڈریشن چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد








