بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاہے کہ پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، دونوں بورڈز ہی یہ فیصلہ کریں گے۔
روہت شرما نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری توجہ چیمپئنز ٹرافی پر ہے، اگر بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا تو ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے۔
یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، بی سی سی آئی نے حکومت سے کلیئرنس نہ ملنے پر ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے منع کیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کے تین وینیوز پر اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول ہے جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، اس سلسلے میں پاکستان میں گرائونڈز کی اپ گریڈیشنز کا کام تیزی سے جاری ہے۔
پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں،سابق بھارتی کپتان








