بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صبا فیصل پہلے عمرے سے قبل کیوں پریشان تھیں؟

پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے زندگی کے پہلے عمرے کا احوال بتاتے ہوئے مقدس ترین خانۂ کعبہ کو پہلی مرتبہ دیکھنے کا تجربہ بتادیا۔

صبا فیصل نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارنگ شو میں شرکت کی جہاں وہ پیشہ ورانہ و نجی زندگی کے علاوہ پہلے عمرے کا ذکر کرتی بھی دکھیں۔

صبا فیصل نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے عمرہ کرنے بہن کے ساتھ گئیں جبکہ انکی بہن اس سے پہلے بھی چکی تھیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ‘سفر کی تیار کے دوران بہن بتاتی رہی ہے کہ اسے وہاں جانے سے قبل کیسا منفرد محسوس ہو رہا ہے اور مجھ سے بھی وپوچھتی رہی ہے کہ آپکو ایسا محسوس ہورہا ہے؟ جس پر میں نے کہا کہ نہیں مجھے تو ایسا کچھ بھی محسوس نہیں ہو رہا۔‘

صبا فیصل نے کہا کہ ‘میں یہی سوچ کر پریشان تھی کہ میرے اندر وہ احساسات کیوں نہیں آرہے جنکا ذکر بہن کر رہی ہے لیکن جب مکّہ مکرمہ پہنچی اور بہن نے کہا کہ آنکھیں بند کرلیں اب خنۂ کعبہ کو دیکھنے کا وقت قریب ہے’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘خانۂ کعبہ کو دیکھتے ہی میری کیفیت عجیب ہوگئی اور آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے، مجھے ٹھیک ویسا ہی محسوس ہونے لگا جیسا بہن نے بتایا تھا، مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ میں یہاں کھڑی ہوں، میں اس وقت پوری دنیا بھول گئی تھی’۔

صبا فیصل نے کہا کہ کعبے کو دیکھنا زندگی کا سب سے خوبصورت تجربہ ہوتا ہے اور میں کہتی ہوں یہ کسی کو بتائیں نہیں بلکہ اسے خود محسوس کرنے دیں’۔