بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سڈنی(نیوز ڈیسک) دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں جبکہ کینگروز کی کمان جوش انگلس کے ہاتھوں میں ہے۔

3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 7، 7 اوورز تک کیلئے محدود کر دیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم
قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، حسیب اللہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ حارث رؤف اور عباس آفریدی شامل ہیں۔

آسٹریلوی سکواڈ
آسٹریلیا کا سکواڈ جیک فریزر، میتھیو شارٹ، جوش انگلس (کپتان)، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس سٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، ناتھن ایلس، ایڈم زمپا اور سپینسر جانسن پر مشتمل ہے۔