بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانئ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں, شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”جہاں کھڑا تھا، وہیں کھڑا ہوں، اور جہاں پڑا تھا، وہیں پڑا ہوں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ رہیں گے۔ قریشی نے یہ بھی واضح کیا کہ ”احتجاج ہمارا قانونی حق ہے، اور یہ احتجاج پرامن ہوگا۔“

یہ بیان قریشی کی جانب سے سیاسی صورتحال کے تناظر میں آیا ہے، جہاں انہوں نے اپنے موقف کی وضاحت کی اور پی ٹی آئی کے اصولوں کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔