لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد یوسف نے انڈر 19 کرکٹ کے کوچ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے، اب انڈر 19 میں ان کی جگہ غلام علی کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ بیٹنگ کوچ سے پہلے محمد یوسف سلیکشن کمیٹی کے ممبر بھی رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سابق ممبر وہاب ریاض کو اب ایک بار پھر پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کاامکان ہے۔
وہاب ریاض کو چیمپیئنز ایونٹس کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔
وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور ٹیم مینیجر بھی رہے ہیں، جبکہ گزشتہ نگراں دور حکومت میں وہ وزیر کھیل پنجاب تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے استعفیٰ دے دیا








