لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ یہ دہشت گرد ہیں کوئی شر پسند نہیں، پی ٹی آئی کا اصل چہرہ ہے ۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ دہشت گرد ہیں کوئی شر پسند نہیں یہ عمران خان کا اصل چہرہ ہے ، بشریٰ بی بی غیر ملکی دہشت گردوں اعر غیر ملکی اصلے کے ساتھ خون بہانا چاہتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کوئی پاکستانی اپنی پولیس اور رینجرز کو گاڑیوں کے نیچے نہیں کچلتی، نا قابلِ تردید شواہد کے مطابق سیاست کی آڑ میں یہ ملک غیر ملکی دہشت گردوں کو کرائے پہ لا کر اپنی نوجوانوں کو گولیاں مروا رہے ہیں
انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں سے کوئی مزاکرات نہیں ہو سکتے ،پولیس، رینجرز، ایف سی، ملکی اور غیر ملکی میڈیا، پریس کلب کوئی بھی ان دہشت گردوں کی دہشتگردی سے نہیں بچا ۔
انہوں نےکہاکہ عمران خان اور بُشر یٰ بی بی پولیس، رینجر اور ایف سی کے قوم کے بے گناہ بیٹوں کے قاتل ہیں اب کوئی معافی نہیں ، ثابت ہوا یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں یہ دہشت گرد ہیں ، یہ لاشیں چاہتے ہیں خون خرابہ چاہتے تھے اور چاہتے ہیں۔
یہ دہشت گرد ہیں کوئی شر پسند نہیں یہ پی ٹی آئی کا اصل چہرہ ہے،مریم اورنگزیب








