facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

47 فیصد پاکستانی کبھی یوٹیلیٹی  سٹورز نہیں گئے، سروے

اسلام آباد: 47 فیصد پاکستانی کبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہیں گئے جب کہ 45 فیصد یوٹیلیٹی سٹورزپر اکثر جاتے ہیں۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق 47 فیصد پاکستانیوں کی جانب سے کبھی بھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کا بتایا گیا جب کہ 45 فیصد نے یوٹیلیٹی اسٹورزپراکثر جانےکا بتایا۔
سروے رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز نہ جانے کا کہنے والوں میں خواتین اور دیہی آبادی کی شرح زیادہ ہے۔
51 فیصد خواتین نے یوٹیلیٹی سٹورز کبھی نہ جانےکا کہا جب کہ مردوں میں یہ شرح 43 فیصد دکھائی دی۔
دیہی آبادی سے بھی سروے میں شامل 50 فیصد افراد نےکبھی یوٹیلیٹی اسٹورز نہ جانے کہا جبکہ شہری آبادی میں 41 فیصد نے بتایا کہ وہ آج تک یوٹیلیٹی سٹورز نہیں گئے۔