اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج جاری ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کارکنان کو ہدایت کی کہ تمام ورکرز علی امین گنڈا پور کو فالو کریں، کہا کہ علی امین گنڈاپورکو ڈی چوک اپنے ہمراہ لے کر چلیں۔
علی امین گنڈا پور آہستہ آہستہ ڈی چوک کی جانب روانہ ہوگئے تاہم اس سے پہلے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کسی ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو جانے سے روک دیا۔
کارکنان علی امین گنڈاپور کی گاڑی پر کودتے رہے، اس دوران ایک کارکن کی طرف سے بوتل پھینکی گئی جو علی امین گنڈاپور کو لگی۔