facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد: گرینڈ آپریشن کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے، کاروبار کھل گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن مکمل ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے۔

اسلام آباد میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے بعد شہر اقتدار میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں، آج سے کاروباری اور کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

جگہ جگہ مظاہرین کے چھوڑے کپڑے، جوتے پڑے ہیں اور متعدد گاڑیاں بھی لاوارث کھڑی ہیں، انتظامیہ نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث بند کی جانے والی سڑکیں آمدورفت کے لیے کھول دی ہیں۔

ریڈ زون اور دیگر اہم مقامات پر لگائے گئے کنٹینرز بھی ہٹائے جانے کا کام جاری ہے جبکہ ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں شاہراہوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔