اسلام آباد(صغیر چوہدری )پنجاب بھر سے 800 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں اور قیادت کو گرفتار کیا گیا ہےراولپنڈی پولیس نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شر پسند عناصر کے خلاف گرینڈ اپریشن کے دوران 400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے ۔بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات برامد کئے گئے ہیں ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان سے مہلک غلیلیں اور بال بیرنگ بھی برامد ہوئے، ملزمان مختلف مقامات پر پولیس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں،
شر پسندی کسی صورت میں قابل قبول نہیں ایسے عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،
قانون کی بالادستی، امن وامان اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،