اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سپیکر ہاؤس آمد، سپیکر سردار ایاز صادق سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے اسپیکر سردار ایاز صادق کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اسپیکر قومی اسمبلی اور انکے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ، سپیکر نے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم کی سپیکر ہاؤس آمد، ایاز صادق سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت








