پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کامذاکرات کیلئےکمیٹی بنانےکاخیرمقدم کرتےہیں، اسٹیبلشمنٹ سےگلہ نہ کیاجائے،ان کاحکومت کےساتھ ہوناضروری ہوتاہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کامذاکرات کیلئےکمیٹی بنانےکاخیرمقدم کرتےہیں،ہماری قیادت پی ٹی آئی کےکمیٹی بنانے کے اعلان پربیٹھےگی،حکومت کھلےدل کےساتھ مذاکرات کاحصہ بنےگی۔
طارق فضل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کرناچاہیں توکوئی آپ کونہیں روک سکتا،سیاسی جماعتوں کےدرمیان مذاکرات ہونےچاہئیں،ملکی مسائل کاحل مذاکرات میں ہے،اسٹیبلشمنٹ سےگلہ نہ کیاجائے،ان کاحکومت کےساتھ ہونا ضروری ہوتاہے۔









