لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی وی والےفیض حمید کو بچانے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں،
سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ میثاق معیشت کی دعوت پر پی ٹی آئی نے انکار کیا تھا، کس بات کی مفاہمت، یہ پہلے اپنا رویہ تو دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی جو جادو دکھایا کرتی تھی اس کے پیچھے جادو فیض حمید کا ہوتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچے بچے کو پتہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا۔
مذاکرات فیض حمید بچاؤ پروگرام ہے، طلال چوہدری








