استنبول: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے استنبول میں اسٹارٹ کام سمٹ میں جوائنٹ سوشل میڈیا ریگولیٹری فریم ورک بنانے کی تجویز دے دی۔
ترکیہ کے شہر استنبول میں اسٹارٹ کام سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں 11 کروڑ انٹرنیٹ صارفین ہیں، پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ان میں سے بڑی تعداد ہنر مندوں کی ہے، ہمارے نوجوان باصلاحیت اور محنتی ہیں۔
ہمیں مصنوعی ذہانت کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے، دنیا بھر میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کیا جارہا ہے، ہم سوشل میڈیا پر کشمیری نوجوان برہان وانی کا نام نہیں لکھ سکتے، غزہ میں جاری قتل عام کے حوالے سے بات چیت کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔
عطا ءتارڑ کی استنبول اسٹارٹ کام سمٹ میں سوشل میڈیا ریگولیٹری فریم ورک بنانے کی تجویز








