پاکپتن :شکی مزاج شوہر نے حملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر تھانہ فرید نگر کی حدود میں نہر سے لاش برآمد کرلی گئی ۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم اپنی بیوی پر شک کرتا تھا ، 8 دسمبر کو خاتون کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب مقتولہ کے شوہر کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔
اس سے پہلے پاکپتن کے محلہ شاہد نگر میں غیرت کے نام پر شوہر طیب نے چھری کی وار کرکے بیوی کرن کی گردن کاٹ دی تھی۔ مقتولہ کی پانچ سال قبل ملزم طیب سے شادی ہوئی تھی اور تین بچوں کی ماں تھی۔
پولیس نے ملزم طیب کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا تھا۔ ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تھے جبکہ خاتون کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر خواتین کیخلاف ہونے والے جرائم پر سختی سے نمٹا جائے گا۔
شکی مزاج شوہر نے حاملہ بیوی کو نہر میں پھینک دیا








