اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مزید چھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جس سے سالانہ تین سو ارب روپے کی بچت متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق2ہزار 396 میگاواٹ کے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہوں گے اور اس حوالے سے ٹاسک فورس نے ہوم ورک بھی مکمل کر لیاہے،معاہدوں کوختم کرنےکا معاملہ وفاقی کابینہ کومنظوری کیلئےبھیجاجائےگاآئی پی پیزسےمعاہدےختم کرنےسےبجلی ٹیرف میں بھی کمی ہوگی ۔
126میگاواٹ کے ٹپال انرجی ،165میگاواٹ کےاٹک پاور،131میگاواٹ کے کوہ نور پلانٹ ، کیپکو پاور پلانٹ کے 1638 اور 200 میگاواٹ کے پلانٹ سے معاہدے منسوخ ہوں گے۔ لبرٹی پاور پلانٹ کے ساتھ بھی معاہدہ ختم کیا جائے گا۔
مزید 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ، 300 ارب روپے کی بچت متوقع








