اسلام آباد ( طارق محمود سمیر ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث 85 ملزمان کے فیصلے سنانے کی اجازت دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمہ کے فیصلے سے مشروط ہوں گے، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے قرار دیا ہے کہ فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف ہائی کورٹس میں اپیل کا حق انٹرا کورٹ اپیلوں کے فیصلے تک معطل رہے گا، سر براہ آئینی بینچ نے واضح کیا ہے کہ ہائی کورٹس میں اپیل کی مدت حتمی فیصلہ کے بعد شروع ہوگی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے مقدمہ جنوری میں مکمل ہو جائے گا، آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد نومئی کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، نومئی کے واقعات کو ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ذمہ داروں کو سزا نہ ہونے پر عوام اور سلامتی کے ذمہ دار ادار میں شدید تشویش پائی جاتی تھی اور اس تشویش کا اظہار عسکری حکام کی جانب سے مختلف موارد مواقع پر کیا جاتا رہا ہے ، بلاشبہ مستقبل میں نومئی جے جیسے المناک واقعات کی روک تھام کے لئے نومستی کے ملزمان کو کٹہرے میں لانا اشد ضروری ہے، یقیناً ملزمان کو گھاؤ نے جرم کی سزا نہ دینا ان کی حوصلہ افزائی کے متراف ہوگا ، اسی طرح یہ معاملہ جوانوں کے مورال سے بھی وابستہ ہے جو دہشت گردی کے ناسور کے خلاف برسر پیکار ہیں، دریں اثناء سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے نومئی میں ملوث ہونے سے متعلق تفتیش کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز پر رد عمل میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فیض حمید اگر نومئی میں ملوث ہیں تو اس کے ذمہ دار سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہیں ، بظاہر بانی پی ٹی آئی اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی ہے حالانکہ دیکھا جائے تو نومئی کے واقعات قمر جاوید باجوہ قعات قمر جاوید باجوہ کی ریٹائر منٹ کے لگ بھگ چھ ماہ بعد پیش آئے ، اگر فیض حمید بھی تب تک ریٹائر ہو چکے تھے لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انہوں نے پی ٹی آئی کے لیے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی تھیں اس لیے فیض حمید کے نومئی کے ملوث ہونے کی ذمہ داری جنرل (ر) باجوہ پر ڈالنا ایک غیر منطقی بات اور معاملے کو نیا رخ دینے کی کوشش ہے۔
آئینی بینچ فیصلہ، 9 مئی ذمہ داروں کو کٹہرے لانے میں رکاوٹ دور








