لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد وسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی ٹی شرٹ کی نیلامی 16دسمبر کو لاہور میں ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی ٹی شرٹ کی نیلامی سلطان پارک مورچہ سٹاپ عمر مارکی نزد شاد باغ انڈر پاس رنگ روڈ میں ہوگی ۔ نوزاشریف کی ٹی شرٹ کی نیلامی کرنے والے ن لیگی جیالے رانا علی نے پہنی تھی ، شرٹ کا رنگ بلیو ہے اور بولی کےد وران تصدیق کےلئے نوازشریف کی وہ تصویر بھی رکھی جائے گی جس میں انہوں نے یہ شرٹ پہنی ہوئی ہے تاکہ نیلامی میں حصہ لینے والوں کوتسلی رہے کہ واقعی یہ شرٹ نوازشریف کی ہے۔









