بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمان احمد کو شرم آنی چاہیئے امریکہ میں بیٹھ کر بشریٰ بی بی پر بیہودہ الزامات لگاتا ہے، مشال یوسفزئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ میری جب پیر کے دن خان صاحب سے ملاقات ہوئی تھی تو میں نے خان صاحب کو آگاہ کیا تھا کہ کیسے سلمان احمد بشری عمران خان صاحبہ کے بارے میں ایسے ٹویٹس اور بیان بازی کر رہا ہے اس وقت خان صاحب نے علیمہ خان صاحبہ اور فیصل چودھری صاحب کو پیغام دیا کہ جا کے سلمان کو بتائے کہ جس طریقے کی زبان اس نے بشری بی بی کے لیے استعمال کی ہے ،آئندہ نا خان صاحب اس سے کبھی بات کرینگے نا ہی ملاقات کرینگے ۔
سماجی رابطے کی ویب ایکس پر اپنی پوسٹ میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ خان صاحب نے انکو مکمل ڈس اون کردیا تھا ، شاید انکو یا خان صاحب کا پیغام صحیح نہیں پہنچا تھا یا انکی تسلی نہیں ہوئی تھی تو آج خان صاحب نے خود صحافیوں کے سامنے یہ الفاظ کہے ہیں “سلمان احمد کو شرم آنی چاہیئے امریکہ میں بیٹھ کر بشریٰ بی بی پر بیہودہ الزامات لگاتا ہے، سلمان کا دماغ ٹھیک نہیں ہے کوئی ٹویٹ کرنی ہے تو ہم سے پتہ کرلیں، سلمان اور روبینہ نے بشریٰ بی بی کے خلاف جو ٹویٹس کی ہیں یہ احمقانہ حرکت ہے” ۔