وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ خان نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صوبے میں حکومت کرنے والی پارٹی بار بار وفاق پر حملہ آور ہو رہی ہے۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک نفرت نہیں، بھائی چارے کی بنیاد پر بنا۔
انہوں نے کہاکہ کے پی سے وقاف پر 3 بار حملہ کیا گیا، ایک صوبے میں انھیں حکومت ملی، وہاں سے بار بار وفاق پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔
رانا ثناللہ نے کہا کہ نوجوانوں کو سکھایا گیا کہ سیاسی مخالفین کو گالیاں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرناہوگا، سیاست میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ان کاکہناتھاکہ جب یہ ڈی چوک سے بھاگے تو ان کی گاڑی پر ڈنڈے مارے گئے، علی امین اور بشری بی بی نے کارکنوں کوبےیارومددگار چھوڑدیا۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف 10 بندے بھی جمع نہ کرسکی، پنجاب کے لوگ افراتفری اور گالم گلوچ کو پسند نہیں کرتے۔
ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ ،صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا،رانا ثناءاللہ خان








