بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گولی کیوں چلائی؟ حکومت کو جواب دینا ہوگا ،بیرسٹر سیف

پشاور:  مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ 26 نومبر کو گولی کیوں چلائی؟
ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج شہدائے ڈی چوک کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی، مرکزی دعائیہ تقریب باغِ ناران، حیات آباد، پشاور میں منعقد کی جائے گی۔
ان کاکہناتھاکہ آج شہداء کے خون کا حساب لینے کا عزم بھی کیا جائے گا، شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، جعلی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ گولی کیوں چلائی؟ نہتے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ معصوم کارکنوں کا خون بہانا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا ہے، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، ہر دور میں اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے معصوم شہریوں کا خون بہایا گیا، نہتے کارکنوں کا خون ملک میں آئین و قانون کی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔