اداکارہ و رقاصہ صرحا اصغر کے دوسری مرتبہ ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پوسٹ کے ذریعے کیا۔
صرحا اصغر نے 2015ء میں ڈراما سیریل ’کھوٹ‘ سے سید جبران کے ساتھ کردار نبھاتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔
2020ء میں ڈراما سیریل ’پیار کے صدقے‘ میں صرحا اصغر کے معاون کردار نے انہیں خوب مقبولیت دی۔
تاہم اداکاری سے زیادہ صرحا کو اپنے رقص کی بدولت شہرت ملی، وہ اداکارہ رابعہ کلثوم کے ساتھ اپنی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جس میں دونوں کی پرفارمنس کو خاصہ پسند کیا جاتا ہے۔
انہوں نے دسمبر 2020 میں کورونا کی وبا کے باعث خاموشی سے دیرینہ دوست عمر لالا کے ساتھ شادی کرلی تھی۔
اداکارہ اکثر و بیشتر اپنے خاوند کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں اور اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا بھی اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پوسٹ کے ذریعے کیا۔
میٹرنٹی شوٹ کے لیے اداکارہ نے اپنے شوہر لالا عمر کے ساتھ خصوصی ٹوئننگ کی جسمیں وہ وائٹ ٹی شرٹ کے ساتھ بلیک اینڈ وائٹ چیک پاجامے میں ملبوس جبکہ ان کے شوہر اسی پیٹرن کا سوئٹر پہنے نظر آئے۔
اداکارہ نے اپنی خوشیوں بھری تصاویر کے ساتھ کیپشن میں سب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ میٹرنٹی شوٹ کا ہمارا طریقہ ہے، ہم یہ خوشی کی خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے پر بے انتہا پر جوش ہیں’۔
یاد رہے کہ صرحا اصغر کے ہاں نومبر 2022 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور انہوں نے ستمبر 2022 میں اپنے اُمید سے ہونے کی تصدیق کی تھی۔
صرحا نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار امید سے تھیں تو اس دوران ایک ڈرامے میں حاملہ عورت کا کردار ہی ادا کررہی تھیں اس لیے کسی کو ان کے حمل کا علم نہ ہوسکا اور انہوں نے شوبز کے لوگوں کے علاوہ اپنے اہلِ خانہ سے بھی 6 ماہ تک اپنی پریگنینسی کو خفیہ رکھا تھا۔
بچے کی پیدائش کے بعد صرحا اصغر کچھ عرصہ اسکرین سے دور رہیں جس کے بعد دوبارہ انہوں نےکام شروع کردیا تھا۔









