اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما صدیق الفاروق کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی گئی، جس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت، سماجی شخصیات اور اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم صدیق الفاروق کی ایمانداری، اصول پسندی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
صدیق الفاروق مرحوم کی قومی خدمات اور مسلم لیگ (ن) کے لیے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔








