بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پالیسی ریٹ میں کمی : قرض پر سود  ادائیگی میں ڈیڑھ ہزار ارب کی بچت ہوگی ،گورنراسٹیٹ بینک

اسلام آباد:گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہاہے کہ  شرح سود کم ہونے سے قرض پر سود کی ادائیگی میں بھی ڈیڑھ ہزار ارب روپے کی بچت ہوگی ،موجودہ زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ قرض کی ادائیگی میں کوئی مشکل نہیں ہوگی ۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک نے کہاکہ ہم نے شرح سود 15فیصد سے کم کرکے13فیصد کردی ہے، ڈیڑھ سال پہلے جو غیریقینی کی صورتحال تھی اس میں کمی واقع ہوئی ہے، فوڈ انفلیشن میں کافی کمی آئی ہے، فوڈ اور انرجی انفلیشن میں کمی کے باعث سی پی آئی چاراعشاریہ نو فیصدپر آگیاتاہم جب تک کورانفلیشن نیچے نہیں آئے گی خدشات برقراررہیں گے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی تین ،چارماہ کم رہنے کی توقع ہے،اس کے بعداضافہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ سود کی ادائیگیاں نواعشاریہ آٹھ ٹریلین ڈالرکے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ تین رہنے کی توقع ہے۔گورنراسٹیٹ بینک نے کہاکہ اس مالی سال میں  چھبیس اعشاریہ ایک ڈالرکی قرضوں کی بیرونی ادائیگیاں کرنی تھیں، باقی ماہ میں پانچ ار ب ڈالرکی بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈالرکی قیمت اس وقت مستحکم ہے،ترسیلات زر35ارب ڈالرسے زائد ہونے کی توقع ہے۔