بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب: سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں 118 آپریشنز ، 16 دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں 188 آپریشنز کیے گئے، اس دوران 16 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمے کی جانب سے یہ کارروائیاں پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی، جن میں لاہور، بہاولپور، منڈی بہاؤ الدین، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، چنیوٹ اور وہاڑی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشت گرد عمر اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار ہوا جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دیگر دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر حفاظتی فیوز تار پمفلیٹ اور نقدی برآمد ہوئی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ماہ صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 140 آپریشن کیے گئے، جن میں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران جن 12 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ان میں ندیم، جابر، آصف، شمس، اعجاز، حسن، شاہد اور فاروق شامل ہیں۔