گوجرانوالہ میں یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی اے نے مقدمہ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے سیالکوٹ کے رہائشی محمد سفیان کے والد کے بیان پر درج کیا۔
سفیان کے والد کے مطابق ملزمان نے سفیان کو لیبیا سے یونان بھجوانے کیلئے زبردستی کشتی میں سوار کیا، حادثہ کا شکار ہونیوالی کشتی میں دیگر لوگوں کے ساتھ میرا بیٹا بھی سوار تھا۔
مدعی کے مطابق بیٹے کے ساتھ جانے والے دیگر نوجوانوں نے مجھے فون کرکے سفیان کی موت کی اطلاع دی، میرا بیٹا دیگر نوجوانوں کے ساتھ ڈوب کر جاں بحق ہو چکا ۔
مدعی نے بتایا کہ ملزمان نے سفیان کو لیبیا سے یونان بھجوانے کیلئے زبردستی کشتی میں سوار کیا، نوجوانوں کو فیصل آباد ائیرپورٹ سے مصر پھر لیبیا پہنچایا گیا۔
مدعی کے مطابق نوجوانوں کو سیف ہاؤس میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا تا رہا، سفیان کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے ہم نے قمرالزمان، عثمان، آصف، صوفیہ کو 24 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔
گوجرانوالہ : یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ درج








