بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرکی زرعی ٹیکس کی مخالفت

اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صوبائی حکومت کے زرعی ٹیکس کی مخالفت کر دی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی اراضی پر ٹیکس لگانا بڑی زیادتی ہے، کسان پہلے ہی پسے ہوئے ہیں۔ نہ گندم کی مطلوبہ قیمت دی گئی اور نہ ہی سرکاری طور پر گندم خریدی گئی۔
ان کاکہناتھا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب کے کسان پریشان ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو ریلیف دیا اور زرعی شعبے پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ عوام مہنگائی، ٹیکسز اور بیروزگاری سے پریشان ہیں۔ جبکہ چند بڑے شہروں میں کام کرنے سے پورے پنجاب کے لوگوں کی شکایات دور نہیں ہو سکتیں۔
ان کاکہناتھا کہ پنجاب حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ اور پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
گورنر پنجاب نے اٹک میں کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل بھی سنے۔