بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک ترک دوستی ریڈیو میوزیم ریڈیو پاکستان کے حوالے کر دیاگیا

اسلام آباد:   ترکیہ حکومت کی وزارت ثقافت کے تعاون اور رابطے سے متعلق ذیلی ادارےٹیکا (TIKA) نے اپنے وسائل سے تیار کردہ میوزیم ریڈیو پاکستان کے حوالے کر دیا۔ وزیر اطلاعات اگلے چند دنوں میں اس میوزیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس کے بعداسے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پاک ترک دوستی ریڈیو میوزیم اپنی طرز کا ایک منفرد ڈیجیٹل میوزیم ہے جسے ٹیکا(TIKA) نے اپنے مالی وسائل سے تیار کیا ہے اور اس کی تیاری میں سلجوق دو ر کے تعمیراتی ڈیزائن کواستعمال کیا گیا ہے۔

ترکیہ کے ادارے ٹیکا کے سربراہ دُرسن علی نے آج ٹیکاکے پاکستان میں نمائندے محسن بالجی کے ہمراہ اس میوزیم کا باقاعدہ کنٹرول ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سعید احمد شیخ کے سپرد کیا ہے۔ اس میوزیم میں نمائش کیلئے رکھی جانے والی اشیاء کے انتخاب کیلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں میوزیم سازی کے علم میں دسترس رکھنے والی پاکستان کی چیدہ شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔
ریڈیوپاکستان کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق اگلے دس دنوں میں اس میوزیم میں نمائش کیلئے رکھے جانے والے آئٹمز کا تعین مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اس میوزیم کا باقاعدہ افتتاح کریں گے جس کے بعد اسے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔