مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ گنڈا پور آج بھی دھمکیاں دے رہے ہیں ایسے لوگوں سے کیا بات کریں۔
نجی ٹی وی کے مطابق عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ تو ہمیں چور ڈاکو کہتے تھے، اب ان سے پوچھیں کیا چوروں سے بات کرنے کے لئے تیار ہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا چور چور نہیں رہے، کیا ڈاکو ڈاکو نہیں رہے، مجھے مذاکراتی ٹیم کے مینڈیٹ پر شک ہے، کنپٹی پر گن رکھ کر بات چیت نہیں کرائی جا سکتی ہے۔
ان کہنا تھا کہ مینڈیٹ واپسی کا کیا یہ مطلب ہے کہ جیل کے دروازے کھول دیں، ہم ان کے کیسز کو کیسے معاف کردیں، جیلوں میں پڑے 1 لاکھ قیدیوں کا پھر کیا قصور ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اب کوئی چین آف کمانڈ نہیں ہے، پی ٹی آئی بات چیت میں سنجیدہ نہیں ہے، گنڈاپور آج بھی دھمکیاں دے رہے ہیں ایسے لوگوں سے کیا بات کریں۔
پی ٹی آئی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے، عرفان صدیقی








