بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی پر پیغام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کو ان کی عظیم خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چوہدری غلام عباس کثیرالجہت شخصیت کے حامل تھے جنہوں نے اپنی فہم و فراست سے ڈوگرہ غلامی میں جکڑی قوم کو آزادی کا شعور دیا۔ انہوں نے کشمیری مسلمانوں کی سیاسی بیداری میں اہم کردار ادا کیا اور ان کے حقوق کے حقیقی ترجمان بنے۔

انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ چوہدری غلام عباس قائداعظم محمد علی جناح کے قابل اعتماد ساتھیوں میں شامل تھے اور الحاق پاکستان کے ایک مضبوط داعی تھے۔

وفاقی وزیر نے چوہدری غلام عباس کی تاریخی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کا درخشندہ باب قرار دیا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔