بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

190 ملین پونڈ ریفرنس میں بانی کو سزا ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی رہنما

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ 190 ملین پونڈ ریفرنس میں بانی کو سزا ہوسکتی ہے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا ہے، بانی کی سزا کا اثر مذاکرات پر نہیں پڑنا چاہئے۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کچھ لوگ مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں، مجھے مذاکرات سے متعلق بیان دیے ہوئے48 گھنٹے ہوگئے، علی محمد خان، شہریار آفریدی نے میرے بیان کی تائید کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے درمیان بھی ہوسکتے ہیں اوران کے بیچ بھی، یہ لوگ کسی کو فائدہ نہیں دے سکتےصرف انتشار پھیلا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قیادت کو کمپرومائزڈ کہنے والوں کی کوئی اوقات نہیں ہے، بانی نے مذاکرات کے لیے مذاکراتی کمیٹی بنا دی ہے۔