راولپنڈی،سکیورٹی فورسزنے خیبرپختونخوامیں تین مختلف کارروائیوں میں 11خوارج کوہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشنز 17اور18دسمبر کو کئے گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق ٹانک میں کئے گئے آپریشن میں سکیورٹی فورسزنےخوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایااس کارروائی میں سات خوارج ہلاک ہوئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کئے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسزنے دوخوارج کوہلاک کردیا۔ فورسزنے تیسری کارروائی ضلع مہمند کے علا قےمامدگٹ میں کی جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج کو ہلاک کردیاگیا۔
خیبرپختونخوا:سکیورٹی فورسزکی 3 مختلف کارروائیوں میں 11خوارج ہلاک








