اسلام آباد(صغیر چوہدری )جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر ناصر بٹ کو مقدے سے بری کردیا گیا ،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول لاڑک نے کی ۔
سینیٹر ناصر بٹ کی طرف سے ریاست علی آزاد ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ایف ائی اے کی جانب سے پراسیکوٹر شیخ عامر عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے ناکافی شواہد پر سینیٹر ناصر بٹ انکے بھتیجے حمزہ عارف بٹ سمیت دیگر تمام ملزمان کو کو ویڈیو سکینڈل کیس میں باعزت بری کر دیا ہے۔
مقدمہ سیکشن 13. 20. 21. 24 پاکستان الیکٹرونک کرائم دو ہزار سولہ کے تحت درج کیا گیا تھا ۔جج ارشد ملک نے سینیٹر ناصر بٹ و دیگر کے خلاف سال 2019 میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں ن لیگ کے رہنما سینیٹر ناصر بٹ مقدے سے بری








