بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک انصاف نے سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے ممبر سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا گیا، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے انہیں نکالنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
پی ٹی آئی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سلمان احمد نے پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، سلمان احمد نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی مخالف پوسٹ کیں، وہ بشریٰ بی بی اور بانی چئیرمین عمران خان کی فیملی کے خلاف اپنے ٹویٹر سے پوسٹ کرتے رہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بانی چیئرمین کے احکامات کے باوجود بھی مسلسل پارٹی پالیسی کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد شیئرکرتے رہے اس لیے انہیں فوری طور پر تحریک انصاف کی رکنیت سے برطرف کیا جاتا ہے۔