بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی کاامریکی رکن کانگرنس راجہ کرشنامورتی کی عمران خان کے لیے آوازاٹھانے پرتعریف

واشنگٹن:پی ٹی آئی آرگنائزیشن آف انٹرنیشنل چیپٹرز(اوآئی سی)کے سیکرٹری ،امریکہ کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن اور سابق صدرپی ٹی آئی امریکہ سجاد برکی نےرکن کانگرنس راجہ کرشنامورتی کوبانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے آوازاٹھانے پر سراہاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں سجاد برکی نے پاکستان میں عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں سے متعلق تشویش کااظہاراور ان کی رہائی کامطالبہ کرنے پر رکن کانگرنس راجہ کرشنامورتی کوسراہتےہوئے کہاکہ پاکستانی امریکن برادری اس اہم موقع پر ان کی حمایت کو ہمیشہ یادرکھے گی