لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مری میں ہونیوالے انتظامی اور حکومتی عمل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مری میں متحدہ ایکشن کمیٹی نے مسائل بیان کئے ان لوگوں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کردیا یہ سراسر زیادتی ہے۔
ان کاکہناہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، مری والوں کی بات کو سنا ہی نہیں گیا، فی الفور مری کے عوام کے خلاف مقدمات کو خارج کیا جائے کیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ لوگوں کے مکان گرا کر مری کو خوبصورت کیا جارہا ہے، نسلوں سے آباد لوگوں کو اٹھا کر باہر پھینک رہے ہیں، 65 فٹ پر پنجاب حکومت کا ماسٹر پلان تھا اب اس کو 98 فٹ پر حکومت لے گئی ہے۔
ان کاکہناہے کہ مری میں سکولوں کو پرائیویٹ کردیا ہے، یہ بات لاہور میں کی تو دوسری جانب سے غصہ آیا، مری ایکشن کمیٹی کا موقف وزیراعلیٰ پنجاب تک لے کر جاؤں گا ٹورازم روڈ اربوں روپے کا پیکیج ہے، سارا کچھ وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹیبل پر موجود ہے، مری کے لوگ محب وطن لوگ ہیں، مری کے لوگ مقدمات کے بعد بھی پر امن ہیں، ظلم و زیادتی کے بعد مری والوں کے آنسو پونچھے جائیں۔
ظلم و زیادتی کے بعد مری والوں کے آنسو پونچھے جائیں، گورنر پنجاب








