بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نان فائلرز آنے والے دنوں میں مزید شکنجے میں آئیں گے، وزیر خزانہ محمداورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نان فائلرز آنے والے دنوں میں مزید شکنجے میں آئیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چوبیس کروڑ کے ملک میں صرف دو فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں، صنعت کاروں پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔
مزید بولے کہ مضبوط معیشت ہماری سیکیورٹی کی ضامن ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی، پالیسی ریٹ نیچے آیا، محنت کر رہے ہیں مہنگائی میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں۔