بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یونان میں کشتی حادثہ، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار 

راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے یونان میں پیش آنے والے کشتی حادثے کے حوالے سے انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے بڑی کارروائی کی اور اپنے افسران کو بھی گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے بڑی کارروائی کی ہے اور یونان کشتی حادثے میں متاثر ہونے والے پاکستانی کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسے دینے میں ملوث 3 انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ غفلت برتنے پر ایف آئی اے نے اپنے 2 افسران کو بھی گرفتار کر لیا ہے، جن میں انسپکٹر زبیر اشرف اور سب انسپکٹر شاہد عمران شامل ہیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزمان فیصل آباد ائرپورٹ پر بطور شفٹ انچارج تعینات تھے اور بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان نے دوران ڈیوٹی مسافروں کی اسکریننگ کے عمل میں غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا۔  اعلامیے کے مطابق یونان کشتی حادثے میں 18 متاثرین نے فیصل آباد ائرپورٹ سے بیرون ملک سفر کیا تھا۔