بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقاد

راولپنڈی:پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کا انعقادکیا گیا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔
مجموعی طور پر 372 طلباء کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
نیول چیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 33 طلباء کو میڈلز سے نوازا۔
اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ شعبہ جات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنسز اور کمپیوٹر سائنس ڈسپلنز کا فروغ قابل تحسین ہے۔ نیول چیف نے میڈلسٹ،گریجویٹ ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں دوست ممالک کے اور ملکی سول و ملٹری اعلی افسران اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔