اسلام آباد(طارق محمود سمیر ) جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات سے شہر اقتدار میں ایک اور دھرنے کی بازگشت
دم توڑگئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں خدشات و تحفظات دور ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمان کے مدارس ایکٹ کے حوالے سے توجہ طلب امور پر گفتگوکے بعد یہ تاثر بھی دور ہو جائے گا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے تحفظات کو سننے پر تیار نہیں ہے ، اس ملاقات کے بعد علامہ طاہر اشرفی کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے اور امیدکی جاتی ہے مدارس کے دونوں فریقین کے تحفظات دور ہو جائیںگے۔ دریں اثناء مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کا اہم حصہ ہیں اور سیاسی استحکام میں ان کا اہم مفاہمتی کردار بھی گزشتہ دنوں سامنے آیا ہے ،وفاقی دارالحکومت کے سیاسی حلقوں کے مطابق مولانا فضل الرحمان آنے والے دنوں میں سیاسی استحکام کے لیے بھی کردار ادا کر سکتے ہیں اور مولانا اگر چاہیں تو پی ٹی آئی کو بھی مشترکہ ٹیبل پر بٹھا سکتے ہیں۔ دوسری جانب سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں 10سالوں بعد 18ویں سپیکرز کانفرس بھی اختتام پذیر ہو چکی ہے اور سپیکر نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا دفتر اپوزیشن کے لیے بالخصوص ہمیشہ کھلا رہے گا اب ہونا یہ چاہیے کہ حکومت و اپوزیشن خطوط لکھیں اور باہمی مذاکرات کے عمل کو شروع کریں ،تمام مسائل کا حل بالآخر مذاکرات کی ٹیبل پر ہی نکلنا ہے ۔
شہراقتدارمیں ایک اوردھرنے کی بازگشت دم توڑگئی








