بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش

بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش ہو گئیں۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ 26 نومبر کو ڈی چوک پر ہوئے احتجاج کے بشریٰ بی بی کے خلاف درج 23 مقدمات میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کریں گے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل بدھ کو پشاور ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔

بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لیے درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی تھی۔