بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا خیبر آپریشن میں فتنہ الخوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے چار کارندوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس کامیابی کو ملک کی سلامتی اور امن کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔

وزیراعظم نے آپریشن کے دوران پاک فوج کے سپاہی عامر سہیل آفریدی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے شہید کے اہلخانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل سدباب کے لیے سرگرم عمل ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف یہ جنگ فیصلہ کن انجام تک پہنچائی جائے گی۔