اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسلم لیگ ن کی بلوچستان میں تنظیم سازی اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ترقی تبادلہ خیال ہوا۔ سیدال خان نے خواجہ سعد رفیق کو خوش امدید کہا اور خواجہ سعد رفیق کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہتری کی جانب غمزن ہے اور اس سلسلے میں تمام سیاسی قوتوں کو اپس میں مل بیٹھ کر ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا تاکہ ملک مزید ترقی کر سکے ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں اختلاف رائے کے خلاف نہیں ہیں تاہم رائے ایسی ہونی چاہیے جس سے ملک کا نقصان نہ ہو اور ملک ترقی کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جو معاشی پلان دیا ہوا ہے اس پر تیزی سے عمل درامد جا رہی ہے اور معیشت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اس موقع پر کہا کہ جمہوری رویوں کے فروغ اور جمہوری روایات کو پروان چڑھانے کے لیے گفت و شنید کا راستہ اختیار کرنا ہوگا اور یہ تمام سیاسی قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی سلامتی بقا اور ترقی کے لیے اختلافات کو بلا کر اگے بڑھیں اور معیشت کو پٹڑی پر چڑھانے میں حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ معیشت کے ساتھ لاکھوں لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے لہذا ہمیں اسے نقصان نہیں پہنچانا چاہیے کیونکہ ایسے اقدامات سے ہم معاشی طور پر عام بندے کو کمزور کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ووٹ بھی اسی لیے دیا جاتا ہے کہ ہم نے عام ادمی کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے نہ کہ انہیں معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عام ادمی کی فلاح و بہبود کے لیے وہ اقدامات فوری طور پر اٹھانے ہوں گے جو پچھلے کچھ عرصے کی ابتر معاشی صورتحال کے باعث انہیں سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ نون کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان میں نئے منصوبوں کا اغاز وزیراعظم شہباز شریف کی گہری دلچسپی کی وجہ سے ہوا ہے اور ان منصوبوں سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ پہنچے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے لیکن بلوچستان کے عوام محنتی اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان منصوبوں سے ان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے خواجہ سعد رفیق کی قائدانہ سال صلاحیتوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ خواجہ سعد رفیق ایک سرگرم سیاسی کارکن ہیں اور انہوں نے ہر موڑ پر رہنمائی فراہم کی ہے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال








