بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، سپیکرکی سہولت کاری کی پیشکش پر فریقین نے رابطہ نہیں کیا

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی پیشکش کے باجود فریقین نے ابھی تک اسپیکر آفس سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع اسپیکر آفس کاکہناہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی نامزد مذاکراتی کمیٹی کےنام بھی اسپیکر آفس کو نہیں دیے اور حکومت کی طرف سے بھی تاحال مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل سے قبل نواز شریف اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
شہباز شریف کی اس معاملے پر نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے تیار ہیں۔