بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 بیرسٹر گوہر کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو تسلیم کرتا ہوں،ایازصادق

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو تسلیم کرتا ہوں۔
بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں سردار ایاز صادق نے کہاکہ بیرسٹر گوہر نے سپیکر کے بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس کردار کو تسلیم کیا ہے،بیرسٹر گوہر نے سپیکر کو مزاکرات کے حوالے سے فعال طور پر اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے،
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے جواب میں وزیراعظم پاکستان سے حکومت کی مذاکراتی ٹیم تشکیل کرنے کی استدعا کر دی گئی ہے، معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں، سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہئے ۔