اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام(ف)کے امیرمولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ مدارس کے حوالے سے حکومت کے ساتھ چندامورپراتفاق ہوتاتھا ،وزارت تعلیم نے معاہدے کی خلاف ورزی کی،مدارس کو سوسائٹی سے الگ نہیں کیاجاسکتا،بل پردوبارہ جوائنٹ سیشن بلانے کا جواز نہیںہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہاکہ مدارس کے حوالے سے حکومت کے ساتھ چندامورپراتفاق ہوتاتھا نکتہ تھا کہ مدارس کے طلبہ کو بیرون ملک تعلیم کے ویزے دیئے جائیں گے، نکتہ تھا کہ جن مدارس کی رجسٹریشن ہوچکی ہے،وہ برقراررہے گی ، نکتہ تھاکہ تمام مدارس کے بینک اکاونٹ کھول دیئے جائیں گے،حکومت نے ڈائریکٹرجنرل مذہبی تعلیم مقرررکردیا ، حکومت نے کہاکہ ملک میں 12 ادارے کھو لیں گے ،یہ ایگزیکٹوکا یکطرفہ اقدام تھا،بیان آیا کہ تمام مدارس موزارت تعلیم کے ماتحت ہوں گے ،وزارت تعلیم نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ،جن امورپراتفاق ہواکسی ایک پربھی عمل نہیں کیا۔ مولانافضل الرحمان نے کہاکہ قومی اسمبلی نے مدارس سے متعلق سے متعلق بل کی منظوری دی ہے ،حکومت نے 13نومبرکوآٹھ نکات پر مشتمل اعتراض اسمبلی کو بھیجا ہے،اب بل پردوبارہ جوائنٹ سیشن بلانے کا جواز نہیںہے،ایک طرف اعتراضات کرتے ہیں ،دوسری طرف دستخط کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت سمیت تمام اداروں کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے تحت ہوتی ہے، صرف مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کیوں کیاجارہاہے، مدارس کو سوسائٹی سے الگ نہیں کیاجاسکتا۔








